پاکستان

وزیراعظم اور شہبازشریف او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے ترکی پہنچ گئے

استنبول (نیوز وی او سی آن لائن ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ترکی پہنچ گئے، دونوں رہنماءمقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے اسلامی سربراہی کانفرنس کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے استنبول ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں منعقد ہونے والی اسلامی سربراہی کانفرنس کو تمام مسلمانوں کے جذبات کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کرنا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کو امریکہ کی جانب سے اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے سے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، امریکہ کے اس فیصلے نے دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کے جذبات و احساسات کا خون کیا ہے اور دنیا میں قیام امن کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ امریکی سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے امریکی اعلان نے مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے، امت مسلمہ کی قیادت کو تمام حالات کو سامنے رکھتے ہوئے مناسب اور دانشمندانہ فیصلے کرنا ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button