ایڈیٹرکاانتخاب

وزیراعظم اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی ملاقات،علاقائی اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(میوز وی او سی آن لائن)وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران علاقائی اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات کے دوران ملکی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کے ساتھ افغان بارڈر اور پاک بھارت بارڈر کی سکیورٹی پر بھی غور اور امن دشمنوں کا قلع قمع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔آرمی چیف نے وزیراعظم کو کراچی آپریشن،ضرب عضب میں پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔آرمی چیف کی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران فوجی عدالتوں میں توسیع کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button