ایڈیٹرکاانتخاب
وزارت داخلہ نے بانی متحدہ الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی
اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن) وزارت داخلہ نے بانی متحدہ الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی درخواست پر وزارت داخلہ نے بانی متحدہ الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ریڈ وارنٹ جاری ہونے کے بعد انٹر پول سے رابطہ کیا جائے گا جس کے بعد بانی متحدہ کو پاکستان لانے کی کوشش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں عدالت نے آئندہ پیشی پر بانی متحدہ کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد کچھ روز پہلے ایف آئی اے نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ میں بانی متحدہ کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست دی تھی ۔