پاکستان
وزارت توانائی کی مشترکہ ٹاسک فورس کے قیام کی تجویز
وزارت توانائی نے بجلی کی چوری کی روک تھام اور بلوں کی وصولی کے لیے چاروں صوبوں کو خط لکھ دیے، جس میں مشترکہ ٹاسک فورس کے قیام کی تجویز بھی دی ہے۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی کی چوری کی روک تھام اور واجبات کی وصولی میں تعاون کے لیے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا ہے۔
جس میں کہا ہے کہ قومی مفاد کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جاسکے۔
وفاقی وزیر نے اپنے خط میں مشترکہ ٹاسک فورس کے قیام کی تجویز بھی دی ہےاور ساتھ ہی یہ اعتراف بھی کیا کہ صوبائی حکومتوں کے تعاون سے ہی وفاقی حکومت آج ملک کے بڑے حصے کو لوڈشیڈنگ فری کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔