Draft

وحید عرف وحیدو ڈکیت گروہ کے چار ملزمان گرفتار ۔3لاکھ 84ہزار روپے کا مسروقہ و چھینا سامان اور 3پسٹل برآمد ۔

گوجرانوالہ 11 اکتوبر
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
برآمدہ سامان میں نقدی، تین موٹر سائیکل اور قیمتی گھڑیاں شامل ہیں ۔ ملزمان گوجرانوالہ کے رہائشی اور درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں
تھانہ صدر گوجرانوالہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے رہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث وحید عرف وحیدو گروہ کے چار ارکان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دو لاکھ تیس ہزار روپے نقدی، تین موٹر سائیکل ،جاپانی گھڑیاں اور تین پسٹل برآمد کئے ہیں ۔ گرفتار کئے گئے ملزمان میں وحید آرائیں سرغنہ گروہ، عاصم ، ذوالفقار ، رمضان ساکنان مسلم ٹاؤن شامل ہیں ۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ جی ٹی روڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں اسلحہ کے زور پر راہگیروں سے موٹر سائیکل و نقدی وغیرہ چھینتے اور فرار ہو جاتے ۔ ملزمان نے واپڈا ٹاؤن کے قریب سے ستر ہزار روپے، شیخوپورہ روڈ و موڑ سے دو موٹر سائیکل و نقدی، سویٹس شا پ سے دو لاکھ دس ہزار روپے اور عبدالقدوس کے گھر سے دو لاکھ روپے اور چاپانی گھڑی چھیننے کا انکشاف کیا ۔تفصیلات کے مطابق وحید گروہ کے ارکان کی گرفتاری کے لئے سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے ایس پی سول لائنز محمد افضل کو خصوصی احکامات جاری کئے جنہوں نے ڈی ایس پیپلز کالونی رضا حسنین اعوان کی نگرانی میں سب انسپکٹر منظر سعید پر مشتمل ٹیم کو مناسب ہدایات جاری کیں ۔ٹیم نے علاقے میں مخبری کے نیٹ ورک کو وسعت دیتے ہوئے علاقے سے اہم شواہد اکٹھے کئے اور پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت وحید گروہ کے ارکان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر تین لاکھ چوراسی ہزار روپے مالیت کا چھینا ہوا مال برآمد کیا۔ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔ اہم انکشاف کی توقع ہے ۔گینگ کے ارکان کی نشاندہی پر دیگر ارکان کی گرفتاری کے لئے ریڈ کئے جا رہے ہیں ۔منظم گروہ کے ار کان کی گرفتاری پر مقامی لوگوں نے پولیس کی کارکردگی کوسراہا ۔
سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے انسپکٹر محمد سیلم اور ان کی ٹیم کونقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button