ایڈیٹرکاانتخاب

ن لیگ کی پارٹی لوگ مرضی سے نہیں چھوڑ رہے ان سے چھڑوائی جا رہی ،نواز شریف

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن)سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ جو لوگ پارٹی چھوڑ کے جا رہے ہیں وہ اپنی مرضی سے نہیں بلکہ ان سے پارٹی چھڑوائی جا رہی ہے ۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران نواز شریف کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے ارکان کو پارٹی چھڑوانے پر کون کاروائیاں کر رہا ہے ؟یہ نیب کے لوگ نہیں جو انہیں مجبور کر رہے بلکہ جو پارٹی نہیں چھوڑنا چاہتے انہیں نیب کا خوف دلا کر پارٹی چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس میں پتہ لگانا ہوگا کس کا کس کے ساتھ تعلق ہے جسے استعمال کیا جا رہا ہے۔نیب کو ن لیگ کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔
سابق نواز شریف نے کہا کہ خلائی مخلوق کی کس کے ساتھ رسائی ہے ؟نیب کا براہ راست اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ عجیب تماشہ ہے جس کا ذکر کئی مرتبہ کر چکے ہیں ،جتنے بھی وہ جتن کر لیں وہ کامیاب نہیں ہو سکتے۔ان کا کہناتھا کہ جنوبی پنجاب محاذ کے لوگ کل پی ٹی آئی لوگ خود شامل نہیں ہوئے بلکہ ان کو کہا جا رہا ہے ۔ ان کو میں شکلوں سے پہنچانتا بھی نہیں ہوں ۔
نوازشریف نے کہا کہ عوام ان لوگوںکے ساتھ نہیں ہے عوام صرف مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے ،انہوں نے کہا کہ جو لوگ پی ٹی آئی میں جا رہے ہیں وہ اکیلے ہی جا رہے ہیں پہلے کسی دور میں لکھاجاتا تھا کہ وہاں شخص ہزاروں ساتھیوں سمیت دوسری جماعت میں شامل ہو گیا ،اب ایسا نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button