پاکستان
ن لیگ کی عام انتخابات میں بھرپور شرکت کی تیاری
مسلم لیگ ن نے عام انتخابات میں بھرپور شرکت کی تیاریاں شروع کردیں، عوامی رابطہ مہم چلائی جائے گی۔
سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کرلیے گئے، میر ظفر اللہ جمالی اور رضا حیات ہراج کے خلاف پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر تادیبی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سیاسی جماعتوں سے رابطے کا ٹاسک وزیر اعظم شاہد خاقان کو سونپ دیا گیا ۔
سینیٹر مشاہد االلہ خان کہتے ہیں کہ نوازشریف نے کسی ادارے کے ساتھ محاذ آرائی نہیں کی، قوم فیصلہ کرلے محاذ آرائی کون کررہا ہے؟