پاکستان

ن لیگ والوں کا بس چلتا تو پانامہ لیکس کے ریکارڈ کو بھی ’’آگ ‘‘لگا دیتے‘سردار لطیف خان کھوسہ

لاہور (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ والوں کا بس چلتا تو پانامہ لیکس کے ریکارڈ کو بھی ’’آگ ‘‘لگا دیتے انکی حکومت کا آئینی مدت پوری کر نیکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتانوازشر یف کواب گھر جانا ہی پڑ یگا ‘(ن) لیگ کے دور حکومت میں جتنی کر پشن ہوئی ہے ماضی میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی ۔
میڈیا سے گفتگو میں سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا کہ (ن) لیگ کر پشن کر نے کے بعد ریکارڈ کو ’’آگ ‘‘بھی لگا دیتے ہیں مگر پانامہ لیکس میں حکمران ایسا نہیں کر سکے اس لیے انصاف کے کہٹرے میں آچکے ہیں اوران کو پانامہ لیکس میں سامنے آنیوالی کر پشن کی پائی پائی کا حساب دینا پڑ یگا اس کے بغیر حکمرانوں کی جان نہیں چھوٹے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی اب بھی کوشش ہے کہ پانامہ لیکس انکوائری بل کو پار لیمنٹ سے منظور کر وایاجائے اگر ایسا نہیں ہوگا تم ہم بھی سڑکوں پر ہی ہوں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button