پاکستان

ن) لیگ نے پاناما کیس میں کوئی منی ٹریل نہیں دیا، شیخ رشید.

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاناما کیس آمریت کو روکنے کا معاملہ ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دنیا کی تاریخ کا اہم کیس اپنے انجام کو پہنچنے جا رہا ہے، ایک شخص کو بچے کروڑوں روپے تحفے میں دیتے ہیں، سارا خاندان ملک سے باہر بنیادی فریق کیس لڑ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ نے پاناما کیس میں کوئی منی ٹریل نہیں دیا، حکمران ملک کی لوٹی ہوئی دولت باہر لے جارہے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ پاناما کیس آمریت کو روکنے کا کیس ہے اور میں جواب الجواب میں ’شارٹ، سوئیٹ اور سمپل‘ دلائل دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اتنا گارڈن کالج یا کسی مشن اسکول نہیں گیا جتنا قانون کی اس اکیڈمی میں بیٹھا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button