پاکستان

ن لیگ میں دھڑے بندی نہیں ،نقطہ اعتراض ضرورموجودہے،سعدرفیق

اسلام آباد18 اکتوبر2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ، نیوز وائس آف کینیڈآ)
وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ ن لیگ میں دھڑے بندی نہیں ،نقطہ اعتراض ضرورموجودہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ مسلم لیگ ن سیاسی جماعت ہے ،پارٹی میں کوئی دراڑنہیں ہے ،ہمارے قائدین کے نقطہ نظرمیں اختلاف ہوسکتاہے ۔انہوںنے کہاکہ عام انتخابات کی تیاری کررہے ہیں ،مٹھی بھرلوگ بھی پارٹی سے الگ نہیں ہوں گے ،مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف ہیں اوروہی سربراہ رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button