پاکستان

ن لیگ بدتمیزی کی تمام حدود پارکرگئی ، نعیم الحق

تحریک انصاف لاہور کا ورکرز کنونشن دو جماعتوں کے لئے ٹینشن بن گیا ،پی ٹی آئی ترجمان نعیم الحق کہتے ہیں کہ ن لیگ بوکھلاہٹ میں بدتمیزی کی تمام حدود کراس کررہی ہے ۔ ن لیگ کے رہنما زعیم قادری نے الزامات مسترد کردئیے ۔
پی ٹی آئی نے ورکرز کنونشن کے لئے جو ہال بک کیا تھا اس کا مالک تالا لگا کر عین وقت پر غائب ہوگیا ،کارکنوں نے ہال بند پایا ،پارٹی پرچم پھٹے نظر آئے تو وہ بے قابو ہوگئے ،ن لیگ کے خلاف نعرے بازی کی اور سڑک پر ہی کنونشن کرڈالا۔
پی ٹی آئی ترجمان نے اس معاملے پرکہا کہ آمریت کی نرسری میں پرورش پانے والے جمہوریت تاراج کرنے میں لگے ہیں، لیگی غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔
ان کا مزید کہناتھاکہ اس قسم کےہتھکنڈوں سے پہلےمرعوب ہوئے نہ اب ہوں گے ، ریاستی وسائل استعمال کرکے مخالفین کی آواز دبانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔
ن لیگ کے رہنما زعیم قادری نے کہا کہ ن لیگ پربے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں ، یہ شاہ محمود قریشی اورجہانگیرترین گروپوں کی آپس کی لڑائی ہے،ہمیں تو ورکز کنونشن پر حملے کاکوئی علم نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button