پاکستان
ن لیگ اور تحریک انصاف کی سیاست ایک ہے، بلاول
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ن لیگ اور تحریک انصاف دونوں کی سیاست ایک ہے، دونوں پارٹیوں کی عوام دشمن پالیسیاں ہیں۔ بلاول ہاؤس ملتان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری کا کہناتھا کہ ن لیگ نے زراعت، ٹیکسٹائل اور مینوفیکچر سیکٹر کو تباہ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت دائیں بازو کی سیاست ہو رہی ہے، پی آئی اے جو کبھی دنیا کا نمبر ون ادارہ ہوتا تھا یہ انہیں بیچ رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب نے ہمیشہ سے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے ۔