پاکستان
ن لیگ اداروں سے تصادم کرکے سیاسی شہید ہونا چاہتی ہے، اعتزاز احسن
اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اگر جے آئی ٹی کے لیے نام ججوں نے تجویز کیے ہیں تو نواز شریف کے خود کو انصاف نہ ملنے کے خدشات میں وزن ہو سکتا ہے۔
ایک انٹرویو میں اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کرائی جائے۔ انھوں نے کہا کہ ن لیگ اداروں سے تصادم کر کے سیاسی شہید ہونا چاہتی ہے مگر ان کی یہ خواہش پوری نہیں ہوگی۔ شریف فیملی کا آج تک کبھی شفاف احتساب نہیں ہو سکا۔ پارلیمنٹ سے باہر بھی اپوزیشن متحد ہوسکتی ہے۔