نیٹو سپلائی فوری طور پر بند کی جائے ، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی فوری طور پر بند کی جائے ۔
لاہور سے جاری ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ نیٹو سپلائی سے سڑکوں کی تباہی ، مالی نقصان اور فضائی آلودگی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آیا ۔
ان کا مزیدکہناتھاکہ امریکا ایک طرف ہماری زمینی اور فضائی حدود استعمال کررہا ہے اور دوسری طرف ہمیں آنکھیں بھی دکھا رہا ہے ۔
ملکی حالیہ سیاسی صورتحال پر سراج الحق نے کہا کہ سینیٹ الیکشن اور عام انتخابات پرگردو غبار کے بادل دن بدن گہرے ہورہے ہیں ۔
ان کا یہ بھی کہناتھاکہ احتساب کے لیے سپریم کورٹ اور نیب کچھوے کی چال چل رہے ہیںجبکہ قوم خرگوش کی چال سے احتساب چاہتی ہے ۔
سراج الحق نے کہا کہ پانامہ لیکس کے دیگر 436 کرداروں کو بھی جلد از جلد احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے ، عدالت عالیہ بیرونی بینکوں میں منتقل کی گئی دولت کی واپسی کا ایک میکنزم بنائے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ جن لوگوں نے ملک و قوم کو لوٹاہے ، انہیں گرفتار کر کے جیلوں میں بندکیا جائے ۔