ایڈیٹرکاانتخاب

نیو جرسی میں شادی کی تقریب،ٹرمپ بغیر دعوت کے آ دھمکے

واشنگٹن 14جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈ)
ٹرمپ کی آمد پردلہا، دلہن اور دیگر شرکا خوشگوار حیرت میں مبتلا،یادگاری تصاویر بھی بنوائیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ریاست نیو جرسی میں شادی کی ایک تقریب میں بغیر دعوت کے آ دھمکے جس پر دلہا، دلہن اور دیگر شرکا خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک فوٹیج تیزی کے ساتھ مقبول ہو رہی ہے۔ اس فوٹیج میں صدر ٹرمپ کو ایک شادی کی تقریب میں شریک دیکھا جا سکتا ہے۔
صدر ٹرمپ اپنے آبائی علاقے بڈ منسٹر ٹرمپ نیشنل گالف کلب میں جاری شادی کی تقریب میں اچانک بغیر کسی دعوت کے آن پہنچے۔ اس موقع پر صدر نے دلہا اور دلہن کے نام پوچھے اور بعد ازاں ان کے ساتھ یادگاری تصاویر بھی بئوائیں۔ ایک عام شہری کی شادی کی تقریب صدر مملکت کی شرکت شرکاء کے لیے خوش گوار حیرت تھی اور انہوں نے صدر ٹرمپ کی آمد کا تالیوں سے استقبال کیا۔اگرچہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے صدر کی اس طرح کی سرگرمیوں پر کم ہی تبصرہ آرائی کی جاتی ہے مگر شادی کی تقریب میں بغیر دعوت اور سیکیورٹی پروٹوکول کے شرکت پر انہیں تنقید کا بھی سامنا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔ بعض شہریوں نے بغیر دعوت کے شادی میں شرکت کو صدر ٹرمپ کی حس لطیف کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button