نیویارک حملے کا ملزم عدالت میں پیش، دوسرا بھی گرفتار
نیویارک کے علاقے مین ہیٹن حملے کے مرکزی ملزم سیف اللہ سائپوف عدالت میں پیش، دہشت گردی کے الزامات عائد کردئیے گئے، حملے میں ملوث دوسرے ازبک شہری محمد زائر قادروف کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف اللہ سائپوف نے تفتش کاروں کو بتایا کہ سیل فون پر داعش کی وڈیوز دیکھ کر متاثر ہوا، ہیلو وین کے تہوار کا انتخاب اس لئے کیا تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو نشانہ بناسکوں۔
ملزم نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا اور انکشاف کیا کہ مین ہیٹن کے مغربی حصے کے بعد بروکلن پل پر آگے جا کر مزید افراد کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔
پولیس نے پک اپ ٹرک کو حملے کی جگہ سے ہٹادیا ہے، حملے میں ملوث محمد زائر قادروف جس کی گرفتاری کے لئے پوسٹر جاری کیا تھا، اسے بھی پکڑلیا گیا ہے۔
مین ہیٹن میں پیدل چلنے والوں اور سائیکل ٹریک پر ٹرک چڑھانے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے