نیویارک بس ٹرمینل پر دھماکے سے بھگدڑ،تین زخمی،حملہ آور گرفتار
امریکی شہر نیویارک میں بس ٹرمینل پر دھماکے سے بھگدڑ مچ گئی، دھماکے میں حملہ آور زخمی ہوا ہے جس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔جبکہ دیگر تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ پائپ بم غیر ارادی طور پر پھٹ گیا جس سے دھماکا ہوا۔
دھماکا مین ہیٹن کے بس ٹرمینل پر ہوا، دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی، پولیس نے اطراف کے علاقے کو گھیر کر بند کردیا، اورٹرمینل کو لوگوں سے خالی کرا لیا گیا، جبکہ مشتبہ شخص کو زخمی حا لت میں حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کمشنر جیمز اونیل کا کہنا ہے کہ دھماکا پائپ بم کا ہوسکتا ہے ۔جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بھگدڑ کی وجہ سے لوگ زخمی ہوئے ۔
نیویارک کے پولیس کمشنر جیمز اونیل کے مطابق نیویارک پورٹ اتھارٹی بس ٹرمینل پر دھماکا ہونے کے بعد اسٹریٹ 42 اور 8 پر اے سی اور ای اور سب وے ٹرمینلز پر ٹرینوں کو خالی کرالیا گیا ۔
دھماکے سے 3 عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے،دوسری جانب یہ بھی کہا جارہا ہے کہ دھماکا پورٹ اتھارٹی بس ٹرمینل کے قریب ممکنہ پائپ بم پھٹنے سے ہوا۔