Draft

نیوز وی او سی ٹیم کا بیورو چیف بشیر باجوہ کے ہمراہ سنٹرل جیل گوجرانوالہ کا دورہ

گوجرانوالہ 2 نومبر 2017
(نیوز وائس آف کینیڈا)
سپرینٹنڈنٹ جیل گوجرانوالہ کے ساتھ جیل میں آنے والے قیدیوں اور ان کی صحت کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا
تفصیلات کے مطابق نیوز وائس آف کینیڈا کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر نصیر ظفر کے کہنے پر نیوز وائس آف کینیڈا پاکستان کے بیورو چیف اور گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹ کے ایمبیسیڈر آف پیس بشیر باجوہ اور ان کی ٹیم نے سنٹرل جیل گوجرانوالہ کا دورہ کیا جس میں اسیران جیل کو کھانے پینے’ رہائش ‘علاج ’تعلم و تربیت پر جیل سپرینٹنڈنٹ انتہائی قابل احترام اصغر گجر سے تفصیلاٰ بات ہوئی –
گوجرانوالہ جیل کے سپرینٹنڈنٹ جیلر اصغر گجر غریب قیدیوں کی مدد اور ان کے سر پر ہاتھ رکھنے والے انتہائی شفیق انسان ہیں جیل میں تمام معاملات کو اپنی نگرانی میں چیک اینڈ بیلینس رکھے ہوئے ہیں اور کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیتے
عورتوں اور بچوں کی فلاح و بہبود کے حوالہ سے بات پر کافی اطیمنان کا اظہار کیا
قیدی اپنے ورثا سے ملاقات کرنے والوں کو شیڈول کے مطابق ان کے ورثا سے ملایا جاتا ہے – قیدیوں کے موبائل فون کے استعمال کے حوالہ سےسوال پر جیل سپرینٹنڈنٹ نے بتایا کہ کسی قیدی کو جیل میں فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں – اور ساتھ ہی ساتھ جیل کے چاروں اطراف میں موبائل جیمر ہر وقت آن ہوتے ہیں جس سے جیل میں قیدیوں کا موبائل فون کا استعمال ناممکن ہے یہ خود ساختہ باتیں ہیں ہے کہ جیل میں موبائل استعمال ہوتے ہیں –
اصغر گجر صاب جہاں ایک طرف انتہائی ہمدرد انسان ہیں تو دوسری طرف جیل مینوئل پر سختی سے عمل کرنے اور کروانے کے حق میں ہیں اور قیدیوں کو قانون کے مطابق سہولتیں فراہم کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں – خواتین قیدیوں کی مختلف شعبوں میں تربیٹ کے معیار کو بڑھانے پر بھی ہر وقت کوشاں رہتے ہیں –
آخر میں نیوز وائس آف کینیڈا کی ٹیم کو اپنے آفس سے باہر پروٹو کول کے ساتھ گارڈز آف آنر پیش کیا اور خدا حافظ کہا –

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button