ایڈیٹرکاانتخاب

نیوز وائس آف کینیڈا کے زیر اہتمام محفل سماع کا پروگرام بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نے شہنائی پیلیس میں آرگنائز کیا

گوجرانوالہ 22 نومبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
ریذیڈنٹ ایڈیٹر نصیر ظفر کے زیر نگرانی پاکستان کے بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نے محفل سماء کا پروگرام شہنائی پیلیس میں انعقاد کیا گیا


تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گوجرانوالہ پاکستان شہنائی پیلس میں ادارہ نیوز وی او سی کو ایک سال مکمل ہونے پر محفل سماء کا پروگرام کیا جس میں گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹ نے نیوز وی او سی کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر نصیر اے ظفر کو اور پاکستان کے بیورو چیف بشیر باجوہ کو ایک اعزازی شیلڈ سے نوازا، ساتھ ہی ساتھ آئے ہوئے تمام معزز صحافوں اور معزز مہمانوں کو ادارہ نیوز وی او سی کی طرف سے ایک عدد عزازی سرٹفیکیٹ سے بھی نوازا گیا۔


پروگرام کی صدارت گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹ کے صدر ملک توصیف کاشمیری، اور مہمانانِ گرامی میں گوجرانوالہ آرٹس کونسل کے ریزیڈنٹ ڈائیریکٹر ڈاکٹر حلیم خان اور ان کے ساتھ اشرف مجید تنطیم بقائے ثقافت کے چئیرمین اور شہنائی میرج ہال کے ڈائریکٹر ماجد صدیقی و دیگر شامل تھے، پروگرام کے سٹیج سیکرٹری کے فرایض ہر دل عزیز گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹ کے جنرل سیکرٹری افتخار گل نے بڑے ہی احسن طریقے سے ادا کیے
اس کے علاوہ یونین آف جرنلسٹ کے تمام اعلیٰ عہدہ داران اور دیگر صحافی برادری اور مہمانوں نے شرکت کی
اس پرگرام میں تمام شرکا نے اپنے خیالات کا اظہار خیال کرتے ہوئے نیوز وی او سی کے ریزیدنٹ ایڈیٹر نصیر اے ظفر (کینیڈا) اور پاکستان کے بیورو چیف بشیر باجوہ کو خیراج تحسین پیش کیا اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا

فوٹو میں بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان کو گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹ صدر ملک توصیف کاشمیری ساتھ میں ریزیڈنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر حلیم خان، شہنائی پیلس کے ڈائریکٹر ماجد صدیقی اور اشرف مجید، پیر اشرف شاکر ایڈیٹر روزنامہ سٹی ٹائیم، جائینٹ سیکریٹری آصف سیٹھی، جنرل سیکرٹری افتخار گل سے اپنی شیلڈ موصول کرتے ہوئے

فوٹو میں یونین آف جرنلسٹ کی طرف سے ریزیڈنٹ ایڈیٹر نصیر اے ظفر کے نام کی شیلڈ پیش کی جو بشیر باجوہ بیورو چیف وصول کر رہے ہیں
تقریب میں آئے ہوئے شرکا کے نام، گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹ کے چئیر مین فیصل محمود بٹر، صدر ملک توصیف خان کاشمیری ، قائم مقام چئیر مین شاہد فاروق ملک ، سینئر نایب صدر رفیق مغل ، چئیر مین ایگزیکٹیو کونسل شفقت علیم چوہدری ، نائب صدر توفیق حسین رانا ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عمر شراز ، جائنٹ سیکریٹری آصف سیٹھی ، جائنٹ سیکریٹری2 عمران لقمان خان ، اسسٹنٹ سیکرٹری عبیداللہ خان ، فنانس سیکرٹری اور سجاد علی ورجی۔ ایگزیکٹیو ممبران ،شبیر شاہ ، عظیم بٹ ، عصمت اللہ راجپوت ، ناصر اقبال مجاہد ، ڈاکٹر محمد قیوم، جمیل بٹ ، عامر مبارک بٹ ، عاصم اعظم خان، محمد نزیر، شاہد چوہدری کمبوہ ، مہر قیصر ندیم ، ملک منصور عظم ، ہمایوں مغل ، غلام نبی مجددی ، اکرم راٹھ ، حسیب مدنی ، جاوید اقبال بھٹی ، عشرت الماس چوہدری اور طاہر آصف مہر، رانا طارق کے علاوہ صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
اس کے علاوہ لاہور سے آئے ہوئے مشہور قوال اور ہمنواہ و دیگر جس میں
استاد غلام گوہر علی خان قوال، استاد گوہر علی قوال، احمد ندیم افضل، استاد یونس ، شاگرد شاکر علی خان ، جانسن، شاہد ندیم عارف سوہنی گلوکار شامل تھے ۔
اس پروگرام میں شرکت کے لیے آئے ہوئے صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اختتام پر کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button