نیوز وائس آف کینیڈا پاکستان کے بیورو چیف بشیر باجوہ کی ایم این ائے شازیہ سہیل میر سے خصوصی بات چیت
خصوصی انٹرویو ایم این اے شازیہ سہیل میرجنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع گوجر انوالہ نےاپنے خیا لات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی قیادت کو جمہوری نظام اور سیاسی روایات سے مزین مستقبل دینے کے لئے تمام گلے شکوے دور کر کے پارٹی کے ‘وسیع تر مفاد میں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا اور متحد ہو نا ہو گا۔ (بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
گوجرانوالہ 16 ۔ اپریل
جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع گوجر انوالہ ایم این اے شازیہ سہیل میر نے کہا ہے کہ مقامی قیادت کو جمہوری نظام اور سیاسی روایات سے مزین مستقبل دینے کے لئے تمام گلے شکوے دور کر کے پارٹی کے ‘وسیع تر مفاد میں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا اور متحد ہو نا ہو گا۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) تنہا اندرونی و بیرونی دشمنوں کے ساتھ بر سر پیکار ہے اور اس تناظر میں ہر سطح ہر اتحاد و اتفاق اور افہام تفہیم کی اشد ضرور ت ہے ملکی تر قی و خوشحالی کا مفاد بھی اس سے وابستہ ہے۔
ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پاکستان مسلم لیگی رہنماؤں اور عمائدین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ شازیہ سہیل میر نے کہاکہ وفاقی و صوبائی حکومتوں نے فلاح عامہ کے منصوبوں اور ترقیاتی سکیموں کے لئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اراکین پارلیمنٹ کو چاہیئے کہ وہ اپنی تمام تر توجہ عوامی مفاد کے منصوبوں کی تکمیل پر مرکوز رکھیں اور ایک دوسرے پر بے جا تنقید اور اختلافات سے احتراز برتیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن ) کے مرکزی رہنما خان غلام دستگیر خاں سے بھی اپیل ہے کہ وہ مقامی قیا دت کے اختلافات کے خاتمہ میں اپنا بھرپو کردار ادا کریں کیونکہ سب ان کی بات سنتے ہیں اور ان کا بے پناہ عزت و احترام کر تے ہیں ۔ شازیہ سہیل میر نے کہا کہ انتخابات کے لئے پارٹی ہائی کمان نے ہی انتخابی ٹکٹ دینے کا حتمی فیصلہ کرنا ہے لہذا سب پر یہ یکساں فرض عائد ہو تا ہے کہ وہ پارٹی کے استحکام اور انتظامی امور کے پیش نظر ہا ئی کمان کے فیصلوں کو دل و جان سے قبول کریں اور پارٹی کو متحد رکھنے کے لئے تنقید اور اختلافات سے پر ہیز کیا جائے۔ انہو ں نے کہاکہ وز یر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے اپنے دورہ فیصل آباد کے موقع پر رانا ثنا ء اللہ اور عابد شیر علی کو ایک ساتھ بٹھا کر اختلافات اور غلط فہمیوں کا خاتمہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور ان کا یہ عمل دوسرے اضلاع کی اراکین پا رلیمنٹ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے لئے قابل تقلید مثال ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس مثال کو پیش نظر رکھ کر مقامی سطح پر ہر قسم کی دھڑے بند یاں ختم کر کے قومی دھارے میں شامل ہوناہو گا ۔ ایم این اے شازیہ سہیل میر نے کہاکہ بحیثیت ضلعی جنرل سیکرٹری وہ اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو بخو بی نبھاتے ہو ئے سب کو پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے مشترکہ پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کیلئے شب و روز کوشاں ہیں اور اسی طرح انتظامی امور میں ہر کسی کو بھر پور کردار ادا کرنا چاہیئے۔