نیند کی کمی دائمی درد میں مبتلا کر سکتی ہے، برطانوی طبی ماہرین
لندن 21 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
برطانوی طبی ماہرین کے مطابق نیند کی کمی انسان کی صحت گرانے کے ساتھ اس کو دائمی درد میں مبتلا کر سکتی ہے۔کوونٹری کی یونیورسٹی آف واروک کی نیند اور دائمی بیماریوں کے درمیان تعلق پر ایک تحقیق کے مطابق معیار اور مقدار دونوں کے لحاظ سے نیند میں کمی دردوں کے مسائل کو نہ صرف دو سے تین گنا بڑھانے میں معاون ثابت ہوتی ہے بلکہ انسان مین درد کو برداشت کرنے کی قوت میںبھی کمی لآنے کا باعث ہوتی ہے۔
برطانوی سائسندانوں نے دنیا کے 10ممالک میں 60ہزار بالغ افراد پر 16مطالعوں سے حاصل ہونے والے نتائج سے اخذ کیا ہے کہ بھرپور اور گہری نیند درد میں کمی،قوت مدافعت بڑھانے اور اچھی جسمانی صحت کے لئے مددگار ہوتی ہے جبکہ ضرورت سے کم اور غیر معیاری نیند سے آپ پر متعدد وائرس ،بیکٹریا اور دسرے منفی عوامل جلد اثر انداز ہوتے ہیں اورسٹریس ہارمون ’’کورٹیسون‘‘کا اخراج بڑھ جاتا ہے جو جسمانی اور ذہنی تھکاوٹ کی بڑی وجہ بنتا ہے ۔
سائنسدانوں نے بتایا کہ ہڈیوں بالخصوص کولہے کی ہڈی کی کمزوری اور دائمی دردوں کے لاحق ہونے کا نیند کی کمی سے گہراتعلق ثابت ہوا ہے تاہم سائنسدانوں نے کہا ہے کہ ان کے اس مطالعے سے زیادہ نیند لینے سے آرتھرائٹس کے دردوں میں کمی آنے کا تعلق ثابت نہیں ہو سکا ہے۔