نیلم منیر کی خفیہ ویڈیو نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کر دیا

لاہور: پاکستان کی معروف ماڈل اور اداکارہ نیلم منیر کی ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے جس نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ یہ ویڈیو گاڑی میں فلمائی گئی ہے جس میں نیلم منیر سفر کے دوران بھارتی گانے ’’ماہی وے محبتاں سچیاں نیں‘‘ پر ڈانس کر رہی ہیں۔ نیلم منیر نے اداکاری کے شعبے میں اپنے کیرئیر کا آغاز ٹی وی ڈرامے ’’تھوڑا سا آسمان‘‘ سے کیا تھا جس کے بعد وہ ایک نجی ٹی وی پر ’’میرا صبح کا ستارہ‘‘ میں جلوہ گر ہوئیں۔ نیلم منیر کی پہلی ٹیلی فلم ’’اچھے کی لڑکی‘‘ تھی جو ہم ٹی وی پر نشر ہوئی۔ 24 سالہ اداکارہ فلم انڈسٹری میں بھی کیرئیر کا آغاز کرنے جا رہی ہیں اور کامیڈی فلم ’’چھپن چھپائی‘‘ میں احسن خان کے ہمراہ کام کر رہی ہیں۔
Load/Hide Comments