نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے زیر اہتمام نارتھ تھری بیٹ الیون میں روڈ سیفٹی سے آگاہی کی تقریب کا انعقاد کیاگیاتقریب
کامونکے۲۱ فروری
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیو ز وائس آف کینیڈا) نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے زیر اہتمام نارتھ تھری بیٹ الیون میں روڈ سیفٹی سے آگاہی کی تقریب کا انعقاد کیاگیاتقریب میں نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس بیٹ الیون کے آپریشن آفیسر خادم حسین بسرا،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرمیاں محمدیوسف ،ایڈمن انسپکٹرآصف نصیر،انسپکٹر وصی حیدر ،انسپکٹرصداقت علی ،انسپکٹر محمدعلی شیرازی،انسپکٹرمحمداقبال بٹ ودیگر موٹروے پولیس کے افسران سمیت شہریوں اورصحافیوں کے کثیر تعداد نے شرکت
کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آپریشن آفیسر خادم حسین بسرا،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرمیاں محمدیوسف ،ایڈمن انسپکٹرآصف نصیرنے کہاکہ ہمیں اپنی جان کی حفاظت کرنی چاہیے اپنے لیے اور اپنے بچوں کے لیے شہریوں کو ہرممکن موٹروے پولیس سے تعاون کرناچاہیے شہریوں کے تعاون سے ہی ٹریفک حادثات میں کمی واقع ہوسکتی ہے مقررین نے کہاتقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ زیادہ تر نوجوان ہی ٹریفک حادثات کا شکارہوتے ہیں نوجوان ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں اور والدین کو چاہیے کو وہ اپنے بچوں میں روڈ سیفٹی آگاہی پیدا کرنے میں اپنا کردار اداکریں اس موقع پر انسپکٹر وصی حید رنے تقریب میں شریک شہریوں کو روڈسیفٹی کے متعلق آگاہ کیا اور موٹروے کے اس پیغام کو عام وخاص تک پہنچانے کی اپیل بھی کی۔