پاکستان

نیب کی کارروائی، فراڈ کیس کا مرکزی ملزم سرکاری افسر دھر لیاگیا ،مقدمہ درج

وہاڑی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وہاڑی میں نیب نے کارروائی کرتے ہوئے فراڈ کیس کے مرکزی ملزم سرکاری افسر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وہاڑی میں نیب حکام نے پولیس کے ہمراہ چھاپہ مارکارروائی کے دوران فراڈ کیس میںمطلوب مرکزی ملزم کو گرفتارکر لیاہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم شاہد علی ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر بتایا جارہا ہے،جس پر 55 کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام ہے۔تاہم پولیس نے زیر حراست ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button