پاکستان

نیب کی امریکا کیلئے نامزد سفیر علی جہانگیر سے ڈیڑھ گھنٹے تفتیش

لاہور: امریکا میں نامزد پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کرپشن کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) میں پیش ہوگئے۔
امریکا میں نامزد سفیر علی جہانگیر صدیقی چالیس ارب کے کرپشن کیس میں نیب لاہور میں پیش ہوگئے جہاں نیب حکام نے ان سے ڈیڑھ گھنٹے تفتیش کی۔ نیب نے علی جہانگیر صدیقی کو 40 ارب کرپشن کیس میں طلب کیا تھا۔
علی جہانگیر صدیقی کی کمپنیوں ایز گارڈ نائن و ایگری ٹیک پر اسٹاک مارکیٹ میں کرپشن، ان سائیڈر ٹریڈنگ اور بیرونِ ملک سرمایہ کاری کرکے شیئر ہولڈرز کو اربوں کا نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں۔ زرائع کے مطابق علی جہانگیر صدیقی کی کمپنی نے زائد قیمت پر اپنے شیئر فروخت کئے۔
نیب حکام کے مطابق علی جہانگیر نے اپنی کمپنی ‘ایگری ٹیک’ کے حصص 11 روپے کے بجائے سرکاری اداروں کو 35 روپے میں فروخت کیے جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو 40 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے رواں ماہ کے شروع میں اپنے معاون خصوصی اور جے ایس گروپ کے سابق سی ای او علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں پاکستانی سفیر مقرر کیا تھا۔ انہوں نے آئندہ ماہ سے امریکا میں اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالنی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button