شہر شہرکراچی

نیب کراچی کا سیکرٹری بلدیات سندھ رمضان سولنگی کے گھر چھاپہ، تین کروڑ 15 لاکھ مالیت کی نقد ملکی وغیر ملکی کرنسی برآمد

کراچی(این این آئی) نیب کراچی نے سیکرٹری محکمہ بلدیات حکومت سندھ رمضان سولنگی کے گھر پر چھاپہ مار کر سیف میں محفوظ غیر قانونی اثاثہ جات کو قبضہ میں لے لیا۔
نیب کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چھاپے کے دوران ملزم کے گھر سے تین کروڑ 15 لاکھ مالیت کی نقد ملکی وغیر ملکی کرنسی، 18 لاکھ 43 ہزار کے پرائز بانڈ، 100 تولے سونے کی سلاخیں، زیورات، قیمتی گھڑیاں اور دوسرا قیمتی سازوسامان برآمد ہوا ہے۔ ملزم کو گذشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا اور جمعرات کو اسے احتساب عدالت کراچی میں پیش کیا گیا، عدالت نے اسے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button