پاکستان

نیب کا شریف خاندان کے خلاف چار ریفرنسز میں جے آئی ٹی کے چھ ارکان کو مرکزی گواہ بنانے کا فیصلہ

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
نیب نے شریف خاندان کے خلاف چار ریفرنسز میں جے آئی ٹی کے چھ ارکان کو مرکزی گواہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ‘ ریفرنسز میں چھ افسران کا بیان قلمبند کیا جائے گا‘ نیب قوانین کے مطابق تفتیشی افسران کو مرکزی گواہ بنایا جاتا ہے‘ تمام گواہان جے آئی ٹی میں شامل دستاویزات کی تصدیق بھی کرینگے۔ پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق پانامہ کیس کے سلسلے میں عدالتی حکم کی روشنی میںنیب نے چار ریفرنسز کی تیاری شروع کردی ہے۔
ریفرنسز میںجے آئی ٹی کے چھ ارکان کو مرکزی گواہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مرکزی گواہان میں واجد ضیاء‘ عرفان نعیم منگی‘ عامر عزیز‘ بلال رسول‘ نعمان سعید اور کامران خورشید شامل ہیں۔ ریفرنسز میں تحقیقات کرنے والے چھ افسران کا بیان بھی قلمبند کیا جائے گا۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نااہل کرنے کے بعد شریف خاندا کے ریفرنسز نیب کو فائل کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت کی طرف سے کہا گیا تھا کہ چھ ہفتے میں ریفرنسز نیب فائل کرے۔ نیب قوانین کے مطابق تفتیشی افسران کو مرکزی گواہ بنایا جاتاہے۔ تمام مرکزی گواہان دستاویزات کی تصدیق کرینگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button