پاکستان

نیب ٹیم شریف خاندان کے ثبوت جمع کرنے لندن روانہ

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف دائر کرپشن مقدمات میں ثبوت اکٹھے کرنے کے لیے نیب کی ٹیم لندن روانہ ہوگئی ہے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کی دو رکنی ٹیم شریف خاندان کے خلاف کرپشن مقدمات میں مزید ثبوت اکٹھے کرنے کے لئے لندن روانہ ہو گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ نیب لاہور کی تفتیشی ٹیم کے دو ارکان لندن فلیٹس اور فلیگ شپ کمپنیز کے حوالے سے مواد اکٹھا کریں گے۔
نیب کی تحقیقاتی ٹیم تقریبا ایک ہفتہ تک لندن میں قیام کرے گی اور مختلف ذرائع سے ثبوت حاصل کرے گی۔ تحقیقاتی ٹیم کو موصول ہونے والے ثبوتوں کی بنیاد پر احتساب عدالت میں ضمنی ریفرنس بھی دائر کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے پاناما کیس فیصلے کی روشنی میں نیب نے نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف کرپشن کے الزام میں تین ریفرنسز العزیزیہ اسٹیل ملز، ایون فیلڈ اپارٹمنٹس اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ دائر کیے ہیں جن کی احتساب عدالت میں کارروائی جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button