پاکستان

نیب نے وارنٹ جاتی امرا وصول کرادیے۔

لاہور 1 اکتوبر
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
نیب کی ٹیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد نادر کی سربراہی میں شریف فیملی کے ارکان کے وارنٹ گرفتاری لے کر جاتی امرا پہنچی۔ حسن نواز، حسین نواز، مریم نواز اور داماد کیپٹن(ر) صفدر کے وارنٹ گرفتاری نواز شریف کے پرسنل سیکرٹری نے وصول کئے۔ شریف فیملی کے خلاف لندن فلیٹس اور 16 آف شور کمپنیوں کے حوالے سے احتساب عدالت میں کیس زیر سماعت ہے۔ عزیزیہ سٹیل ملز اور ہل میٹل کے کیس بھی چل رہے ہیں۔ خیال رہے کہ سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف احتساب عدالت میں پیش ہو چکے ہیں لیکن ان کے بچے اور داماد پیش نہیں ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button