پاکستان
نیب نے نگران جج کو شریف خاندان اور اسحاق ڈار سے متعلق ریفرنسز میں اب تک ہونے والی پیش رفت رپورٹ جمع کرادی
اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن )قومی احتساب بیورو (نیب)نے شریف خاندان ا ور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز پر مانیٹرنگ جج جسٹس اعجاز الا حسن کو پیش رفت رپورٹ جمع کرا دی ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق نیب نے نگران جج کو مکمل پیش رفت رپورٹ بند لفافے میں جسٹس اعجاز الاحسن کے چیمبر میں جمع کرائی ۔نیب کی جانب سے جمع کرائی گئی پیش رفت رپورٹ میں حسن نواز ،حسین نواز اور کیپٹن صفدر کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور مریم نواز کے قابل وارنٹ ضمانت گرفتاری شامل تھے ،اس کے علاوہ اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس میں پیش رفت اور نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے حوالے سے بھی دستا ویزات رپورٹ میں شامل کیے گئے ہیں ۔