پاکستان

نیب نے مریم نواز کو تفتیش کیلئے طلب کر لیا

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
نیب نے مریم نواز کو تفتیش کیلئے طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور ان کے صاحبزادوں کے بعد اب مریم نواز کو بھی نیب کی جانب سے طلب کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے مریم نواز کو کل لاہور آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ جبکہ ںواز شریف، ان کے صاحبزادوں حسن نواز، حسین نواز اور اسحاق ڈار کو بھی کل پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
نیب سپریم کورٹ کی ہدایت پر عزیزیہ اسٹیل مل کیس کی تحقیقات کر رہا ہے۔ کل حاضر نہ ہونے کی صورت میں نواز شریف اور ان کے صاحبزادوں کی گرفتاری بھی عمل میں آ سکتی ہے۔ اس حوالے نیب نے اپنی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ جبکہ نواز شریف اور ان کے صاحبزادوں کو ملک سے فرار ہونے سے روکنے کیلئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست بھی وزارت داخلہ کو بھیج دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button