پاکستان
نیب نے شہبازشریف کے داماد کو دوبارہ 3مئی کو طلب کرلیا
نیب لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے داماد علی عمران کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں طلب کیا تھا جس پر وہ منگل کے روز نیب کے دفتر میں پیش ہوئے تھے جس میں ان سے نیب حکام نے سوالات کیے۔نجی چینل کے مطابق نیب نے شہبازشریف کے داماد کو ایک بار پھر 3 مئی کو طلب کرلیا ہے اور انہیں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں ہی طلب کیا گیا ہے۔