نیب نے ایل این جی انکوائری کا حکم دیا ہے ‘‘ صحافی کا سوال
اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن) احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران نواز شریف نے اس وقت خاموشی اختیار کرلی جب ان سے ایل این جی سکینڈل کے حوالے سے سوال کیا گیا۔
کمرہ عدالت میں ایک صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا ’نیب نے ایل این جی انکوائری کا حکم دیا ہے ، اس پر آپ کیا کہیں گے؟‘۔ صحافی کے اس سوال پر سابق وزیر اعظم نواز شریف خاموش رہے تاہم ان کی جگہ پرویز رشید نے اس سوال کا جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ اب یہاں سی این جی لائنیں نہیں لگتیں، اختیارات کا غلط استعمال ہوا کام کرنا جرم بن گیا ہے۔
نیب نے نوازشریف اورشاہدخاقان عباسی کےخلاف انکوائری کی منظوری دے دی
خیال رہے کہ بدھ کو چیئرمین نیب نے سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور ایل این جی ٹرمینل کے ٹھیکے میں مبینہ گھپلوں کی انکوائری کی منظوری دی تھی۔