پاکستان

نیب لاہور نے پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کرپشن کیس میں 59.84 ملین کی ریکوری کرلی

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
قومی احتساب بیورو (نیب )لاہور نے پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کرپشن کیس میں 59.84 ملین کی ریکوری کرلی۔
تفصیلات کے مطابق لینڈ ایکویزیشن کلکٹر کے اکاﺅنٹ سے ہونے والی67 ملین کی خردبرد پر نیب لاہور کارروائی کر رہا ہے۔ سابق ایل اے سی میاں رف اور شریک 6 ملزمان نیب کی حراست میں ہیں۔ ملزمان کے خلاف محکمانہ شکایت پر کارروائی کی گئی ۔ملزمان کی گرفتاری دسمبر 2016ءمیں عمل میں لائی گئی جبکہ شریک ملزم محمد امجد کو جون 2017ء میں گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس داخل کیا جا چکا ہے۔ ملزمان بے پلی بارگین کے تحت مکمل رقم کی واپسی کی درخواست کی جسکے تحت واپسی اقساط میں شروع ہوئی ۔ ڈجی جی نیب لاہور شہزاد سلیم صاحب نے 6.1 ملین کی رقم کا چیک حکام کے حوالے بھی کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button