پاکستان

نیب زیروکرپشن 100 فیصد ترقی پر یقین رکھتا ہے، قمر زمان

اسلام آباد: چیئرمین قومی احتساب بیورو قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ کام، عزم اور ایمانداری کے علاوہ کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں، نیب زیرو کرپشن 100 فیصد ترقی پر یقین رکھتا ہے۔
نیب ہیڈ کوارٹرز میں تمام شعبوں کی کارکردگی کے جائزہ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے انسداد بدعنوانی کی جامع اور موثر حکمت عملی وضع کی ہے، نیب کی موجودہ انتظامیہ کے اقدامات کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں جبکہ سزا کی شرح 76 فیصد ہے، یہ وائٹ کالر کرائم کے خلاف تفتیش میں نمایاں کامیابی ہے، نیب نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تمام مقدمات بالخصوص وائٹ کالرکرائم کی تفتیش کیلیے فارنسک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے۔
چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ نیب نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کے ساتھ شراکت داری کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، انھوں نے دونوں اداروں کے درمیان قریبی تعاون کا خیرمقدم کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button