پاکستان
نیب ریفرنسز،شریف خاندان کے اثاثے منجمند کرنے کی سفارش
لاہور 2 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
نیب لاہور نے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز نیب ہیڈکوارٹر بھجوا دئیے ہیں ۔نیب ریفرنسز میں شریف خاندان کے اثاثے منجمند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے سابق وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف اور انکے خاندان کیخلاف ریفرنسز نیب ہیڈ کوارٹر بھجوا دئیے ۔بھیجے جانے والے ریفرنسز میں شریف خاندان کے اثاثے منجمند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ریفرنس میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سمیت حسن نواز ،حسین نواز اور مریم نواز کے اثاثے بھی منجمند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔یاد رہے کہ نیب لاہور 15دن پہلے ہی شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر چکا ہے۔نیب راولپنڈی کی جانب سے بھی جلد کاروائی کا امکان ہے۔