ایڈیٹرکاانتخاب

نیب خیبرپختونخوانے زرعی ترقیاتی بینک کے منیجرخوشدل خان ودیگر کومبینہ خردبردکے الزام میں گرفتار کرلیا

پشاور(نیوز وی او سی آن لائن) قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوانے زرعی ترقیاتی بینک کے منیجرخوشدل خان،ایم سی او(OG-I)بن یامین خان،ایم سی او(OG-II)زری گل،ایم سی او(OG-I)سجاد محموداورسینئراسسٹنٹ محمدفیاض کومبینہ طورپرخردبردکے الزام میں گرفتار کرلیا، مبینہ طورپرملزمان نے جعلی پاس بک اورفرضی معاملت(لین دین)سے 202ملین روپے خردبردکرکے قومی خزانے کوبھاری نقصان پہنچایاہے۔
نجی خبر رساں ادارے ’’آن لائن ‘‘ کے مطابق زرعی ترقیاتی بینک لمیٹیڈنے قابل کاشت اراضی کے مالکان میں قرضہ جات تقسیم کرنے کی حکمت عملی مرتب کی تھی جوناقابل کاشت اورشاملات اراضی کے مالکان کونہیں دیئے جاتے تھے تاہم ملزمان نے کاشتکاروں اوراراضی کے مالکان کی بجائے دیگرساتھیوں کی ملی بھگت سے عام افرادمیں قرضے تقسیم کئے اورانہیں قابل کاشت اراضی کے مالکان ظاہرکیاتھا۔تحقیقات کے دوران معلوم ہواکہ ملزمان نے اپنے منفی عزائم کی تکمیل کیلئے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے بہانے معصوم افرادکی تصاویر،شناختی کارڈز کی کاپی اورانگوٹھے کے نشانات حاصل کئے اورانہیں پانچ ہزارسے 20ہزارروپے دیئے گئے جبکہ انکے شناختی کارڈز کے ذریعے لاکھوں روپے زرعی قرضہ جات حاصل کئے گئے۔یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ تفتیش کے دوران نام نہادقرض لینے والے افرادنے بھی انکارکیاکہ انہیں کسی قسم کازرعی قرضہ نہیں دیا گیابلکہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت پیسے دیئے گئے ہیں، قومی احتساب بیوروفعال طورپرمذکورہ کیس کی مزیدچھان بین کررہی ہے اورکیس میں ملوث افرادکوگرفتارکرکے قرارواقعی سزادی جائیگی۔ملزمان کے جسمانی ریمانڈحاصل کرنے کیلئے جلدانہیں احتساب عدالت کے سامنے پیش کیاجائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button