نیا تھری ڈی پرنٹنگ پین دکھائے گا یہ کرشمہ :
میکس بوگ اور پیٹر دلورتھ نامی موجدوں نے ایک نادر و یکتا پین ایجاد کیا ہے جو ہوا میں لکھتا ہے۔ اس پین میں پلاسٹک تھریڈ کا ایک رنگا رنگ اسپول فیڈ کیا گیا ہے۔ اس کے بعد یہ تھریڈ گرم پلاسٹک کی صورت میں باہر اس کی نوک سے باہر نکلتا ہے جو بعد میں ٹھنڈا ہوکر فوری طور پر ٹھوس شکل اختیار کرلیتا ہے۔ اس کی مدد سے بعد میں ہوا میں کسی بھی سطح پر ٹھوس تھری ڈی اسٹرکچر کا خاکہ بنایا جاسکتا ہے۔
یہ نادر پین 3Doodler کہلاتا ہے جس کا وزن لگ بھگ 7اونس یا 198گرام ہے اور اس کی لمبائی سات انچ یعنی 17.7 سینٹی میٹر ہے۔ اسے استعمال کرنے کے لیے کسی بھی قسم کی ٹیکنکل معلومات کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی اس کے لیے کوئی سافٹ ویئر درکار ہے، اسے پلگ کے ذریعے کسی ساکٹ میں لگاکر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
میکس اور پیٹر کو اب تک اپنے اس تھری ڈائی مینشنل پین کے لیے2.2 ملین ڈالرز مالیت کے ایڈوانس آرڈر مل چکے ہیں۔ انہیں امید ہے کہ وہ ان آرڈرز کو پورا کردیں گے اور اپنی یہ پراڈکٹ اس سال کے موسم خزاں تک لانچ کردیں گے۔