نہ بجلی ہے نہ پانی ، الیکشن ہوتے ہی کام کروانے کی یاد آ گئی:ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور(نیوز وی او سی) این اے 120 میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر قیادت راوی روٖڈ سے داتا دربار تک موٹر سائیکل ریلی نکا لی گئی ،موٹر سائیکل ریلی راوی روڈ سے شروع ہو کر چوبرجی ، ساندہ ، مزنگ ،بند روڈ ،پرانی انار کلی اور داتا دربار سے گزری ، اس دوران کارکن نعرے بازی کرتے رہے ، جگہ جگہ ریلی کا استقبال کیا گیا ۔دریں اثنا این اے 120 کے مرکزی دفتر میں صحافیوں سے گفتگو ا وربعدازاں اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے پی ٹی آئی کی امیدوا ر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ اگر انہیں جتو ایا گیا تو وہ تمام مسائل ختم کرنے کی کوشش کر یں گی ، حلقہ این اے 120 میں انشا اللہ 17ستمبر کو پی ٹی آئی کی فتح کا سورج طلوع ہوگا ۔ انہو ں نے کہا کہالیکشن کمیشن میں 25درخواستیں دیں کوئی جواب نہیں ملا ، 29ہزار ووٹوں کے حوالے سے آج کورٹ جائینگے ، افسوس کہ الیکشن کمیشن بالکل غیر جانبداری کا مظاہرہ نہیں کر رہی اور حکومتی مشینر ی کی طرح کام کر رہا ہے ، انہو ں نے کہا حلقہ این 120میں بجلی اور صاف پانی تک میسر نہیں ،ضمنی الیکشن شروع ہوتے ہی حکمرانوں کو حلقہ میں کام کروانے کی یاد آ گئی ، شکست کے خوف سے حلقہ میں دھڑا دھڑ ترقیاتی کام جاری ہیں ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا 17ستمبر کو عوام بلے کے نشان پر مہر لگائیں گے اور جیت عوام کا مقدر بنے گی ۔قبل ازیں ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز احمد چودھری نے یوسی 57، یوسی 58 اور یوسی 171میں انتخابی دفاتر کے افتتاح کئے اور حلقہ میں ڈور ٹو ڈور کمپین کی اور کارنر میٹنگ سے خطاب کیا۔ دوسری طرف تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین کی صدارت میں این اے 120 کا جائزہ اجلاس ہوا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا 17ستمبر کو عوام تبدیلی لانے اور کرپشن کے خاتمے کیلئے اپنے گھروں سے باہر نکل کر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں