انٹرنیشنل
’’نہا کر آئو تم سے بدبوآتی ہے،، یو گی نے غریب دلتوں میں صابن شیمپو اور پرفیوم تقسیم کرا دئیے
لکھنو (نیوز ڈیسک) اترپردیش کے انتہا پسند ہندو یوگی وزیراعلیٰ ادتیا ناتھ کے نخرے کلوگار جسٹن بیبر سے بھی بڑھ گئے خود کو سادھو کہلانے والے یوگی کو غریب دلتوں کے جسموں سے بدبوآنے لگی۔ تفصیلات کے مطابق شہر کوشی نگر میں یوگی ادتیا ناتھ نے اتوار کو تقریب سے خطاب کرنے کے لئے آنا تھا اس کی نازک طبعیت کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے ایک روز قبل وہاں رہنے والے دلتوں میں صابن شیمپو اور پرفیوم تقسیم کرا دئیے اور انہیں تاکید کی کہ وہ وزیراعلیٰ کی تقریب میں نہا دھوکر آئیں۔