پاکستان

نھنا بچہ عبداللہ کو اعزازی سی ٹی او بنا دیا گیا –

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) فیصل آباد میں بلڈ کینسر کے ننھے مریض کی خواہش پوری کرتے ہوئے اسے ایک روز کیلئے علامتی چیف ٹریفک آفیسربنا دیا گیا ، ننھے عبداللہ نے چارج سنبھالا تو مکمل سی ٹی او کا پروٹول بھی دیا گیا۔ اس ننھی جان کے ہیں بڑے ارمان ، بلڈ کینسر سے جنگ کرنے والا یہ ہے آٹھ سالہ عبداللہ نور ، جڑانوالہ کا رہائشی یہ بچہ الائیڈ ہسپتال کے کینسر وارڈ میں زیر علاج ہے۔ ننھے عبداللہ کی خواہش تھی کہ وہ پولیس کا اعلیٰ افسر بنے جس کی یہ خواہش سٹی ٹریفک پولیس نے پوری کی۔ عبداللہ جیسے ہی سی ٹی او آفس پہنچا تو کسی افسر کی طرح مکمل پروٹوکول دیا گیا۔

سٹاف نے پہلے سیلوٹ کیا پھر ننھے سی ٹی او چارج سنبھالتے ہوئے کرسی پر جا بیٹھے۔ پانی منگوایا اور بار بار اپنی چھڑی میز پر مارتے ہوئے ننھا سی ٹی او وارڈنز پر رعب جماتا رہا۔ کینسر کے مرض سے لڑنے والے عبداللہ کی خواہش پوری ہونے پر بچے کا والد اور سی ٹی او بھی خوش تھے۔ علامتی سی ٹی او نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے فرائض سے غفلت برتنے پر وارڈن وقاص کو معطل بھی کیا۔ سی ٹی او آفس میں موجود سب لوگوں نے کینسر جیسے مرض سے لڑنے والے اس باہمت بچے کیلئے دعا کی کہ یہ جلد صحت یاب ہو کر قوم کا سپاہی بنے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button