ایڈیٹرکاانتخاب

نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان منگل کو کر دیں گے، خورشید شاہ

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزيراعظم شاہد خاقان عباسی اور اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان منگل کو کر دیا جائے گا۔
خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ملاقات کے دوران کہا کہ وہ ترکی جارہے ہیں ، نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کے لیے اتوار کو ملاقات رکھ لیتے ہیں جس کے بعد طے ہوا کہ منگل 22 مئی کو ایک اور ملاقات ہوگی جس میں نگراں وزیراعظم کا نام فائنل کیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ کسی ایک نام پر جلد اتفاق ہوجائے گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button