پنجابشہر شہر

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے ڈیڈ لاک برقرار ،شہبا زشریف بات کرنے سے گریزاں ہیں: میاں محمود الرشید

لاہور (نیوز وی او سی آن لائن) اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ کے لئے پنجاب حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے جبکہ میاں شہباز شریف بات کرنے سے گریزاں ہیں۔
نجی ٹی وی ’’ دنیا نیوز ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمود الرشید کا کہناتھا کہ ملک کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں منتخب حکومت کے خاتمہ میں 10 دن باقی ہیں لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔ بحیثیت اپوزیشن لیڈر ان سے مشاورت آئینی ضرورت ہے جسے وزیرِاعلی بلڈوز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ رانا ثنا اللہ رابطہ کرتے ہیں لیکن وزیرِاعلیٰ مشاورت سے گریزاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئینی طور پر نگران وزیرِاعلی کے لئے مشاورت اور اتفاق رائے میں حصہ دار ہیں۔ شہباز شریف کو اپنا آئینی حق بلڈوز نہیں کرنے دیں گے۔ بڑے صوبے میں مشاورت سے وزیرِاعلیٰ نہ بن سکا تو پھر الیکشن کمیشن طے کرے گا۔اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے 2 نام طے کر لئے گئے ہیں جن میں سے کوئی ایک فائنل ہو گا۔
دوسری جانب صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا تھاکہ حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک والی صورتحال نہیں ہے۔ اپوزیشن لیڈرز ان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ اپوزیشن کی جانب سے طارق کھوسہ اور شاہد کاردار کے نام دیئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں وزیرِاعلیٰ اور اپوزیشن لیڈرز میں جلد ملاقات متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر بے چینی کا اظہار نہ کریں، صبر سے کام لیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے ان کی جلد ملاقات بھی ہو جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button