نگران وزیر اعظم کیلئے پہلی ترجیح تصدق جیلانی نظر آرہے ہیں: چوہدری نثار
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعظم کیلئے جسٹس (ر) تصدق جیلانی پہلی ترجیح ہیں۔
سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سپیکر ایاز صادق سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہوگیا ہے کہ نگران وزیر اعظم کیلئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا، نگران وزیر اعظم کیلئے پہلی ترجیح تصدق جیلانی ہی نظر آرہے ہیں۔
ضرور پڑھیں:کیا عمران خان آئندہ وزیراعظم ہو سکتے ہیں ؟ صحافی نے چوہدری نثار سے یہ سوال کیا تو آگے سے انہوں نے کیا جواب دیا ؟ جان کر عمران خان کو اپنے کانوں پر یقین نہیں آئے گا کیونکہ ۔۔۔
اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا عمران خان وزیر اعظم بننے میں کامیاب ہوسکتے ہیں جس پر چوہدری نثار نے کہا یہی سوال میرا آپ سے ہے۔انہوں نے کہا ضروری نہیں کہ تحریک انصاف میں شامل ہونے والے انتخابات میں کامیاب ہوں جب کہ ہر سیاسی جماعت کے الیکٹ ایبل اپنے اپنے ہوتے ہیں۔
چوہدری نثار نے کہا کہ انہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں 4 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی اسمبلی کے 2 حلقوں سے الیکشن لڑوں گا۔ صحافی کی جانب سے چوہدری نثار سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کے موقف کو پذیرائی مل رہی ہے، چوہدری نثار نے جواب دیا کہ95 فیصد ایم این اے میرے ہم خیال تھے لیکن کوئی موقف کو عملی جامہ پہنانے والا بھی تو ہو۔