Draft

نکول کڈ مین کی اپنی سوانح حیات لکھنے کی منصوبہ بندی

ہولی وڈ اسٹار نکول کڈ مین اپنی سوانح حیات لکھنے کی منصوبہ بندی کررہی ہیں، ذرائع کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے کتاب لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں وہ 2001 میں ٹام کروز سے علیحدگی اور موجودہ شوہر کیتھ اربن جو کثرت مے نوشی کے باعث 2007 میں بحالی صحت کے مرکز میں داخل ہوئے تھے، کے ساتھ زندگی کی تفصیلات قلمبند کریں گی۔
فیمیل فرسٹ رپورٹ کے مطابق نکول کڈ مین نے کہا ہے کہ ان کے کتاب کے حوالے سے پبلشرز کے ساتھ ابھی ابتدائی رابطے ہوئے ہیں،جنہوں نے کئی ملین ڈالر کی پیشکش کی ہے۔سپر اسٹار کے پاس اپنی صفائی پیش کرنے کا اس سے اچھا موقع پہلے کبھی نہیں رہا۔اسٹار میگزین کے مطابق نکول کڈ مین اپنی نجی زندگی کی سختی سے حفاظت کرنے کے حوالے سے شہرت کی حامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کی ضمانت ہے کہ اگر وہ اپنی سوانح میں اپنی زندگی کے حقیقی واقعات قلمبند کرنے کو تیار ہیں، جس میں ٹام کروز سے ان کی علیحدگی بھی شامل ہے تو پبلشرز اداکارہ کو 80 لاکھ ڈالرز تک دے سکتے ہیں۔ذرائع نے مزید کہا کہ اداکارہ کی ٹام کروز سے علیحدگی، اربن کیتھ کے ساتھان کی زندگی کا ناہموار دور اور اس سب کے مابین سب کچھ پڑھنے کے لائق ہوگا۔
نکول کڈمین اور ٹام کروز جو1989 میں فلم ڈیز آف تھنڈر کے سیٹ پر ملاقات کے فوراََ بعد ایک دوسری کی محبت میں گرفتار ہوگئے تھے اور 1990 میں کرسمس پر دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے،شادی کے بعد انہوں نے بیٹی ازابیلا اور بیٹا کونور کو گودلیا تھا۔ ٹام کروز سے علیحدگی کے بعد2006میں نکول کڈمین نے اربن کیتھ سے شادی کرلی اور ان دونوں کی دو بیٹیاں سنڈے اور فیتھ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button