پاکستان

نکاح سنت ہے ،اس کا تمسخر نہیں اڑانا چاہیے-ریحم خان

لاہور (نیوز وی او سی آن لائن )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی تیسری خفیہ شادی پر سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بھی اپنا ضبط توڑ دیا اور بلا ٓخر اس حوالے سے لب کشائی کردی ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ریحام خان نے کہا ہے کہ نکاح سنت ہے ،اس کا تمسخر نہیں اڑانا چاہیے،2018سنجیدگی کا سال ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو کوئی ہدایت نہیں دے سکتا ۔واضح رہے کہ نومبر 2014کو دھرنے کے دنوں میں عمران خان اور ریحام خان کا خفیہ نکاح ہوا تھا تاہم نکاح کی باقاعدہ تقریب 5جنوری 2015کو ہوئی تھی اور ان کا نکاح بھی مفتی سعید نے ہی پڑھا یا تھا ۔شادی کے بعد میاں بیوی میں سیاسی معاملات پر تلخی پیدا ہوئی تھی اور پھر شادی کے 10ماہ بعد اکتوبر 2015میں دونوں کی طلاق ہو گئی تھی ۔
ریحام خان نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان سے اپنی طلاق کی تصدیق کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button