نو سالہ بچے کی دگنی عمر کی لڑکی سے محبت پر مبنی ڈرامے کی بندش
ممبئی 31 اگست 2017
(بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
ڈرامہ رجعت پسندی پر مبنی ہے اور یہ کم عمری یا بچوں کی شادیوں کو فروغ دے گا، ناقدین
انڈیا میں اس ٹی وی ڈرامے کو ناظرین کی تنقید کی بعد بند کر دیا گیا ہے جس میں ایک نو سالہ بچے کی 19 سالہ لڑکی سے محبت دکھائی گئی ہے۔ناقدین کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ رجعت پسندی پر مبنی ہے اور یہ کم عمری یا بچوں کی شادیوں کو فروغ دے گا۔ ایک بیان میں اس ڈرامے ’پہریدار پیا کی‘ کی نشریات منسوخ کرنے کے بارے میں بتایا گیا۔
چینل نے اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی کہ اسے کیوں بند کیا گیا ہے۔ یہ شو جولائی کے وسط میں شروع ہوا تھا اور اسے اپنی ’غیر معمولی داستانِ محبت‘ کی وجہ سے کافی منفی ردِ عمل کا سامنا کرنا پڑا۔اس شو کی مشکلات کا آغاز ممبئی کی ایک غیر سرکاری تنظیم جے ہو فاؤنڈیشن کی وجہ سے ہوا جس نے اس شو کو ’غیر مہذب‘ اور ’بچوں کے لیے غیر موزوں‘ قرار دے کر اس پر پابندی کا مطالبہ کیا۔
اس کے خلاف سوشل میڈیا پر بھی کافی ردِ عمل سامنے آیا۔اس ڈارمے کے آغاز ہی میں ایک امیر شاہی گھرانے کے چشم و چراغ شہزادہ رتن کنور کی نظر نوجوان لڑکی دیا پر پڑتی ہے اور اسے پہلی نظر میں ہی محبت ہو جاتی ہے۔وہ اس کا پیچھا کرتا ہے، اس کی تصاویر بناتا ہے اور اسے ایک لال بیگ سے بچاتا ہے۔ جواباً وہ اس کا شکریہ ادا کرتی ہے، اس کے گال کھینچ کر اس پر بوسہ کرتی ہے اور اس کی جانب سے شادی کی پیش کش پر ہنسی مذاق میں ہاں کر دیتی ہے۔
اس کے علاوہ ایک موقعے پر وہ لڑکی اس کی جان بھی بچاتی ہے اور کہتی ہے ’میں تمہیں نقصان نہیں پہنچنے دوں گی۔‘اس لڑکی کا وعدہ شہزادے کے والدین کے لیے خوشی کا پیغام بن جاتا ہے جو اپنے بیٹے کو نقصان پہنچانے کی تاک میں رہنے والے اپنے رشتے داروں کی بری نظروں سے خائف تھے۔ان کی یہ پریشانی بیجا نہیں ہوتی کیونکہ یہ رشتے دار ایک حملے میں شہزداے کی ماں کو قتل کر دیتے ہیں جبکہ اس کے والد بری طرح زخمی ہو جاتے ہیں۔ رتن کے والد بسترِ مرگ پر دیا سے وعدہ لیتے ہیں کہ وہ ان کی بیٹے سے شادی کرے گی کیونکہ صرف وہی ہے جو اس کی حفاظت کر سکتی ہے۔۔