ایڈیٹرکاانتخاب

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومتی اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات شروع کردیے

امریکہ (مانیٹرنگ ڈیسک)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومتی اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات شروع کردیے ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ملک کے صدر کے لیے نئے طیاروں کے آرڈر کو منسوخ کر کے حکومتی اخراجات میں کمی کرنا چاہتے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بوئنگ مستقبل کے صدور کے لیے نیا 747 ایئر فورس ون بنا رہا ہے، لیکن اس پر آنے والی لاگت حد سے تجاوز کر گئی ہے اور اب تک 4 ارب ڈالر سے زیادہ لاگت آچکی ہے ان آرڈرز کو منسوخ کیا جائے کیونکہ میں حکومتی اخراجات میں کمی کرنا چاہتا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button