نوشہرہ میں محکمہ ایکسائز کے موبائل اسکواڈ پر فائرنگ، 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
نوشہرہ میں محکمہ ایکسائز کے موبائل اسکواڈ پر فائرنگ، 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق
تاریخ: 14 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو
نوشہرہ کے علاقے پبی میں محکمہ ایکسائز کے موبائل اسکواڈ پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں دو کانسٹیبلوں سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے، جب کہ ایک سب انسپکٹر شدید زخمی ہوا۔
محکمہ ایکسائز کے مطابق واقعہ رات دو بجے اس وقت پیش آیا جب ایکسائز اہلکاروں نے ایک مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا۔ گاڑی نہ روکنے پر اسکواڈ نے تعاقب کیا، جس پر حملہ آوروں نے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل افتخار، کانسٹیبل مجاہد اور سب انسپکٹر فاروق باچا کے ذاتی ڈرائیور جاں بحق ہو گئے۔
سب انسپکٹر فاروق باچا کو پانچ گولیاں لگیں، تاہم انہوں نے زخمی حالت میں گاڑی خود چلا کر پشاور اسپتال پہنچائی۔ انہیں تشویشناک حالت میں ایل آر ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ جاں بحق اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائنز پشاور میں ادا کی گئی، جس میں آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید، ڈی جی ایکسائز عبدالحلیم، سی سی پی او قاسم علی خان سمیت اعلیٰ حکام اور ساتھی اہلکاروں نے شرکت کی۔
عوامی حلقوں اور محکمہ ایکسائز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k