انٹرنیشنل

نوجوان کا اغواء، تاوان کے لئے افغانستان سے فون کالز

نوجوان کا اغواء، تاوان کے لئے افغانستان سے فون کالز، مغوی کی انگلی کاٹ کر اہلخانہ کو ویڈیو بھیج دی گئی، بین الاقوامی معاملہ قرار دیکر اے وی سی سی نے کیس ٹھپ کردیا۔کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے ڈھائی ماہ قبل اغوا کئے گئے نجی کمپنی کے ملازم کی رہائی کے لئے 15 کروڑ روپے تاوان مانگنے والے ملزمان افغانستان سے فون کالز کر رہے ہیں، چیختے چلاتے مغوی کی انگلی کاٹنے کیویڈیو بھیج کر ملزمان نے خاندان کو خوف و ہراس میں مبتلا کردیا ہے۔اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے اغوا کی اس واردات کو ’بین الاقوامی معاملہ‘ قرار دے کر خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور مغوی کا خاندان ’دعاؤں‘ کے ذریعے راحیل کی رہائی کا منتظر ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button